مشہور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے دہشت گردی سے متعلقہ مواد ہٹانے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاونٹ بند کر دیے ہیں جس میں سے زیادہ تراکاؤنٹ خطرناک دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس)سے منسلک ہیں۔
ٹوئٹر نے بتایا کہ
اس نے 2015 کے وسط سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنے اور معاشرے کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے کئی اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں۔
ٹوئٹر نے کل اپنی پالیسی بلاگ پر کہا،’’دنیا بھر کے زیادہ تر لوگوں کی طرح ہم بھی دہشت گرد تنظیموں کی وحشیانہ کارروائیوں سے خوفزدہیں